ہمارا ہدف برآمدات کو42ارب تک بڑھانا تھا، میاں اسلم اقبال

December 08, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جناح کالونی اور سکندریہ کالونی کی کچی آبادیوں کے امور اور مکینوں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی ۔ میاں اسلم اقبال نے ڈائریکٹر کچی آبادیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی انہوں نے کہا کہ سکندریہ کالونی اور جناح کالونیوں کے مکینوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل ہونگے۔ مزید برآں وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کا ہدف برآمدات کو 42ارب ڈالر تک بڑھانا تھا۔ رجیم چینج آپریشن نے ہر چیز تباہ کر دی اور صنعت کا پہیہ رک گیا۔