جیلوں میں قیدیوں کی غذائی اشیاء کی خریداری کیلئے کمیٹی تشکیل

December 08, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسپکٹر جنرل جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور فوری شفاف فیصلوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ قیدیوں کے لئے غذائی اشیا کی بڑے پیمانے پر خریداری کے لیے اختیارات متعلقہ ریجنل ڈی آئی جی کے تحت 6 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے ۔جس میں میڈیکل آفیسر سمیت محکمہ خوراک سے بھی ایک نمائندہ شامل ہو گا۔چھوٹے پیمانے پر خریداری کا عمل متعلقہ سپرٹینڈنٹ جیل کے تحت 3رکنی کمیٹی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا ۔