ماجد الفطیم کے 2 نئے اسٹورز کا افتتاح

December 08, 2022

لاہور(پ ر) شاپنگ مال، کمیونٹیزاور ریٹیل کے لیڈر ماجد الفطیم نے دو اسٹریٹجک اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور میں دو ـــ’’مائیلی‘‘اسٹورز کا افتتاح اور اگلے سال کھلنے والے 11ویں کارفور اسٹور کی سنگِ بنیادرکھنا شامل ہیںاس مزیدسرمایہ کاری سے ماجد الفطیم کی جانب سے کل سرمایہ کاری11 بلین روپے تک پہنچ گئی ہے جد الفطیم نے اپنے منفرد ہیلتھ اینڈ بیوٹی کانسیپٹ اسٹور مائیلی کے افتتاح سے اپنی آفرز کووسعت دی۔یہ دو نئے اسٹورز پیکجز مال اور فورٹریس اسٹیڈیم میں واقع کارفوراسٹورکے اندر بنائے گئے ہیں اور یہ مختلف قسم کی معیاری مصنوعات پیش کرتے ہیںجس میں کاسمیٹکس، پرفیوم اور بالوں اور جلد کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات شامل ہیں اس کے علاوہ، لاہور میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میںبننے والا کارفور اسٹور پاکستان میں کھلنے والا 11 واںکارفور اسٹور ہوگا۔ ماجد الفطیم ریٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہانی وائز نے اپنے پاکستان کے دورے کے موقع پر مائیلی اسٹور اور سنگِ بنیاد کی تقاریب میںشرکت کی۔ ان کے ساتھ کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی بھی ان تقاریب میں موجود تھے۔