پیرو کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

December 08, 2022

—فائل فوٹو

لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے صدرپیڈرو کاستیلو کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کامیاب مواخذے کے بعد عہدے سے فارغ ہو گئے۔

اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے صدر کا اعلان نظر انداز کر کے مواخذے پر ووٹنگ کرائی۔

پیڈرو کاستیلو کے بطور صدر فارغ ہونے کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لےلیا ہے۔

واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔