انڈونیشیا: بالی حملوں کا مجرم پے رول پر رہا

December 08, 2022

پے رول پر رہا ہونے والا بالی حملوں کا مجرم عمر پاتیک—فائل فوٹو

انڈونیشیا میں بالی حملوں کے مجرم عمر پاتیک کو پے رول پر رہا کر دیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق بالی میں 2002ء کے بم حملوں میں 21 ممالک کے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انڈونیشیاکی عدالت نے ملزم عمر پاتیک کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔