جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: روسی صدر پیوٹن

December 08, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔

روسی صدر کی لوز ٹاک غیر ذمے دارانہ ہے: امریکا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان پر امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق لوز ٹاک بالکل غیر ذمے دارانہ ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیانات خطرناک ہیں۔