سست رفتار کچھوا تیز کیسے بھاگنے لگا؟

December 08, 2022

کچھوا دُنیا کا سب سے سُست ترین اور کم رفتار جانور کہلاتا ہے مگر وقت پڑنے پر شاید ہی ان سے تیز رفتار کوئی ہو۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کیسے یہ سُستی کا شکار رہنے والا جانور موقع پاتے ہی سب کی نظروں سے چھپ کر تیز رفتاری سے پُل پار کرتا ہے۔

لیکن شاید اپنے بڑے سے خول کی وجہ سے وہ کیمرے کو نہیں دیکھ سکا کہ کیمرے کی آنکھ نے اس کی چالاکی کو قید کرلیا۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو کو اب تک 7.7 ملین صارفین نے فیس بُک پر دیکھ چکے ہیں اور 2.8 ہزار سے زائد نے ویڈیو کو پسند کیا جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد نے کمنٹس میں اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کچھوں کو دھوکے باز قرار دے دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’تو کیا کچھوے اب تک ہمیں دھوکہ دیتے رہے ہیں؟‘ جبکہ ایک صارف نے اپنے بچپن کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو ان کا پالتو کچھوا بھی بھاگ گیا تھا، جس پر کوئی ان کا یقین نہیں کرتا تھا۔

جبکہ کچھ صارفین کچھوے کی حمایت میں بھی سامنےآئے اور کہا کہ یہ پُل لوہے کا بنا ہوا ہے جو تپتی دھوپ کے باعث نہایت گرم ہوگیا ہے اور اس پر چلتے ہوئے اس کچھوے کے پیر جل رہے ہوں گے اس لئے وہ تیزی سے چل رہا ہے۔

آپ بھی ویڈیو دیکھئے اور بتایئے کہ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟