قطر میں مساجد غیرملکی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگیں

December 08, 2022

بشکریہ رائٹرز

قطر میں مساجد فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے غیرملکی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رضاکار سعادت انور کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں غیرملکی فٹبال اور میچز سے وقت نکال کر قطر کی ثقافت کو دیکھ رہے ہیں۔

سعادت انور نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ قطارہ مسجد میں بڑی تعداد میں غیرملکی آتے ہیں، وہ مسجد کی تعمیر اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیرملکی شائقین مسجد میں 5 وقت نماز پڑھنے والوں کو دیکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد میں آنے والے غیرملکی افراد موذن کو اذان دیتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔

ایک غیرملکی مداح ماریہ روڈریگز نے بتایا کہ جب میری فیملی ورلڈ کپ کے لیے قطر آئی تو ہم یہاں کا مذہب جاننے کے لیے پُرجوش تھے۔

ماریہ روڈریگز نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ مسجد میں داخل ہوئی تو بہت آرام دہ اور محفوظ محسوس کیا۔