پیرو کے برطرف صدر کو گرفتار کرلیا گیا

December 08, 2022

فائل فوٹو

لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کو بغاوت اور سازش کے الزام پر برطرف کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائب صدر دینا بولوارٹ نے ملک کی نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق دینا بولوارٹ پیرو کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں۔

دوسری جانب لیما میں سابق صدر کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔