بیمار مگر سمجھ دار ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے

December 08, 2022

فائل فوٹو

انٹرنیٹ پر بیمار مگر بہت ہی ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے چرچے ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی اکاؤنٹ سے ہاتھی کے علاج کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اتنے بڑے جانور کی بہت ہی دیکھ بھال سے علاج کی صحیح تشخیص کے لیے ایکس رے کرانے کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے ہاتھی کو بہت ہی نرم دل اور معصوم قرار دیا۔

ایک اکاؤنٹسے لکھا گیا کہ میرا کوئی بھی مریض اتنا تعاون کرنے والا نہیں ہے۔

انٹرنیٹپر اچھے طریقے سے ہاتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی بھی لوگوں نے تعریف کی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 5 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔