امریکی تاریخ کے سب سے کم عمر میئر کی عمر کیا ہے؟

December 08, 2022

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

18 سالہ جیلن اسمتھ نے امریکی ریاست آرکنساس کے ایک چھوٹے سے قصبے کے میئر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

کالج کا طالبعلم، 18 سالہ جیلن اسمتھ نے امریکی ریاست آرکنساس کے ایک چھوٹے سے قصبے ایرل میں اپنے حریف کو شکست دینے کے بعد میئر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

جیلن اسمتھ اس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ریاستہائے متحدہ کی تاریخ کا سب سے کم عمر ترین سیاہ فام میئر بن گیا ہے۔

جیلن اسمتھ کو رواں ہفتے، منگل کے روز ایک چھوٹے سے قصبے ایرل کے میئر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس عہدے کے لیے جیلن نے اپنے حریف سپرنٹنڈنٹ نیمی میتھیوز کو 185 کے مقابلے میں 235 ووٹوں سے شکست دی۔

جیلن نے رواں سال کے آغاز ہی میں ہائی اسکول سے اپنا گریجویشن مکمل کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشرقی آرکنساس میں واقع ایرل قصبہ تقریباً 30 میل پر مشتمل ہے، 2020ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 1,831 ہے۔

نومنتخب میئر جیلن نے جیت کے بعد پولیس اصلاحات، سیوریج سسٹم کی مرمت اور قصبے میں نئے سپر اسٹورز کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔