مسجد کی کرسیاں ذاتی استعمال میں لانا…!

December 09, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ہمارے محلے میں ایک شخص کا انتقال ہوگیا، اس کا گھر مسجد کے قریب تھا، مسجد میں نمازی حضرات کے لیے کرسیاں رکھی جاتی ہیں، کافی تعداد میں کرسیاں موجود ہیں، میت کے گھر والوں نے تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے وہ کرسیاں مسجد سے اٹھا کر استعمال کیں اور بعد میں واپس کردیں، ایک عالم صاحب کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ درست نہیں ہے، یہ وقف کرسیاں ہیں، اب یہ جو کرسیاں استعمال ہوئی ہیں تو اب اس کا شرعی لحاظ سے کیا حکم ہوگا ؟

جواب: مسجد کے لیے وقف سامان چاہے کرسیاں ہوں یا اس کے علاوہ دیگر اشیاء ، ان کا استعمال مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ پر درست نہیں ہے، جن لوگوں نے مسجد کی کرسیاں اپنے مہمانوں کے لیے استعمال کیں، ان کا طریقہ درست نہیں تھا۔ اللہ سے توبہ و استغفار کریں، اور آئندہ مسجد کے سامان کو مسجد کے باہر نہ لے جائیں۔