والدین کو حج کروانے سے اپنا فرض حج ادا نہیں ہوگا…!

December 09, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں صاحب استطاعت ہوں، میرے پاس ذاتی رقم اتنی موجود ہے کہ میں حج کرسکتا ہوں، لیکن میرے والدین نے حج نہیں کیا، کیا اس صورت میں میرے لیے حج فرض ہوگا یا نہیں؟ یا میں اپنے والدین کو حج پر بھیج دوں تو اس سے مجھے گناہ تو نہیں ہوگا؟

جواب: جب آپ صاحبِ استطاعت ہیں اور آپ پر حج فرض ہے تو آپ اس فریضے کی ادائیگی کی کوشش کریں اور جتنا جلد ہوسکے، اس سے سبکدوش ہوجائیں، والدین کو حج کروانے سے آپ کا اپنا حج ادا نہیں ہوگا، آپ پر حج کی فرضیت بدستور باقی رہے گی۔

آپ پر جب حج فرض ہے تو خود آپ کو یہ فریضہ ادا کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس اتنی استطاعت نہیں کہ والدین کو اپنے ہمراہ لے جاسکیں تو صرف اپنا فرض حج ادا کرلیں۔