امریکی جریدے کی جانب سے یوکرینی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر روس کا ردعمل

December 08, 2022

امریکی جریدے ٹائمز کی جانب سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر روس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کریملن نے کہا کہ امریکی جریدے کا یہ اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے روسوفوبک رجحان کا اثر ہے۔

کریملن کے مطابق امریکی جریدے کی اشاعت کی ادارتی لائن یورپی رجحانات سے باہر نہیں جاتی۔ اس جریدے کی اداراتی لائن روس مخالف اور بزدلانہ طور پر روسوفوبک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جریدے نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو سال 2022 کی بہترین شخصیت قرار دیاہے۔