آئینی طریقے سے تقرریوں کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، رضا ربانی

December 08, 2022

فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہآرمڈ فورسز چیف کی تقرری سے متعلق آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی جائے۔

اسلام آباد میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے تقرریوں کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ ترمیم سے کمانڈ کی تبدیلی متنازع نہیں ہوگی، اس سے وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیار سے دستبردار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ترین افسر کومتعلقہ فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوابدیدی اختیار کی تقرری سیاست کی نظر اور عہدے ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کیلئے رائج اصول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت سب سے سینئر جج چیف جسٹس مقرر ہوتا ہے۔