ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

December 08, 2022

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔

ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا۔

اخبار نے الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔

ڈیلی میل کے بیان کا عکس

ڈیلی میل نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ چوری شدہ رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ بھی شامل تھی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

برطانوی اخبار نے ڈیوڈ روز کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی، جبکہ معافی نامہ بھی ویب سائٹ پر لگا دیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف نے ڈیوڈ روز کے سنگین الزامات پر اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مضمون میں الزام لگایا گیا تھا پاکستان کے غریب عوام کے لئے برطانوی رقم کا شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے غبن کیا۔

ہائی کورٹ کے جج سر میتھیو نکلائن نے ابتدائی سماعت میں مضمون کو انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔