سرخرو ہونے پر اللّٰہ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

December 08, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرخرو ہونے پر اللّٰہ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہوں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال تک عمران اور اس کے ساتھی میری کردار کشی کے لیے ہر حد تک گئے۔ گھناؤنی مہم میں انہوں نے ملک کی بدنامی کی پرواہ نہیں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے دوست ملکوں سے تعلقات کو نقصان پہنچنے کی بھی پرواہنہکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بے بنیاد الزامات کے ذریعے میرا اور میرے خاندان کا مذاق اڑایا، اللّٰہ پر غیر متزلزل ایمان تھا کیونکہ صرف وہی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ثابت ہوگیا غلط معلومات اور جعلی خبروں کی مدت محدود اور سچائی حتمی فاتح ہے۔