کیچ لینے کی کوشش میں کرونا رتنے چار دانت گنوا بیٹھے

December 09, 2022

کولمبو (جنگ نیوز)لنکا پریمیئر لیگ کے دوران سری لنکا کے کھلاڑی چمیکا کرونارتنے4 دانت گنوا بیٹھے۔گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میںاونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگی جس کے فوری بعد ان کے منہ سے خون نکل آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق چمیکا کرونا رتنے کو فوری آپریشن کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔