مارک ووڈ انگلش ٹیم میں شامل

December 09, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، مارک ووڈ سے فائدہ ہو گا، پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے ، ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے، وہ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ آئے ہیں۔ مارک ووڈ کے آنے سے بیس وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔ ملتان کی آلودگی سے کوئی فکرمندی نہیں ہے۔