سیلاب سے متاثرہ مکانات کیلئے فنڈز کا ریلیز نہ ہونا ظلم ہے، چشتی

December 09, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ.چشتی نے کہا کہ کوئٹہ پشتون ابادشالدرہ بائی پاس سریاب خروٹ ابادپشتون باغ پشین منزکی ملک یارقلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ چمن توبہ اچکزی وتوبہ کاکڑی نصیرابادجعفرابادنوشکی پنچپائی پشتون آبادپشنون باغ خروٹ آبادژوب کوہلوشیرانی لورلاائی دکی سمیت صوبہ بھرمیں سیلاب متاثرین اس شدیدسردی میں اب تک کھلے آسمان تلے پڑے ھوئے حکومتی امدادوں کے منتظرہے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی سروے مکمل ہونے کی باوجود فنڈز کی ریلیز نہ ہونا ظلم کا انتہا ہے حکومت نے امداد کے نام پر لاکھوں ڈالرز جمع کیے لیکن متاثرین اب تک امدادی رقوم سے محروم ہیں سردی اور بارشوں کا سلسہ بھی شروع ہوچکا ہے لیکن سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے سے آج بھی کھلے اسمان تلے زندگی گزار ر ہے ہیں ۔سرد موسم میں خیمہ بستیوں میں سخت اذیت صورتحال کا سامنا کر رہا ہے حکومت مہندم مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز کا جلد اجرا کرے تاکہ متاثرین وہ اپنے گھروں کو منتقل ہو سکیں۔