کارکن پی ٹی ایم کے چمن جلسے میں شرکت یقینی بنائیں، یوسف خان کاکڑ

December 09, 2022

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر محمدیوسف خان کاکڑ ‘ڈپٹی سیکرٹری سیدقادر آغاایڈووکیٹ‘ آفس سیکرٹری فقیرخوشحال کاسی نے کہاہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمامنظورپشتون ودیگر کیخلاف حکومتی پشتون دشمن اقدامات اورانہیں صوبے میں داخل ہونے سے منع کرنے کی کاناکام کوششیں قابل مذمت ہیں آئین کے تحت کسی بھی شہری کو ملک کے کسی بھی کونے میں جانے اورسیاسی اجتماع کرنے کاحق حاصل ہے مگر صوبائی حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے پی ٹی ایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتارکرنے کاسلسلہ ناقابل برداشت ہے پارٹی پی ٹی ایم کے مطالبات کی حمایت اوران کے چمن جلسے میں کارکنوں کو تاکید کرتی ہے۔