ملاکنڈ ڈویژن میں ناروا ٹیکسوں کا نفاذ ناانصافی ہے، الحاج احمد زادہ خان

December 09, 2022

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء اسلام کے بزرگ رہنما اور صوبائی مجلس شوری کے ممبر الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار نفرت فتنہ وفساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے عمران خان کی فسادی سیاست کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے انتخابات عمران نیازی کی خواہش پر نہیں بلکہ مقررہ وقت پر ہی ہوںگے عمران چیختے چلاتے رہیں گے لیکن انہیں مایوس کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا اب میدان ہم لگائیں گے اور عمران نیازی تماشا کریںگے الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جرات مندانہ سیاست سے جے یو آئی کا گراف تیزی سے بڑھتا جارہا ہے خیبر پختونخوا و بلوچستان میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں کارکنوںکی شمولیت سے جے یو آئی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن میں تاجروں وعوام پر بے تحاشا ٹیکس لگانے سے عوام میں تشویش بڑھتی جارہی ہے اور تاجروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی