تنظیم اساتذہ کے نئے ارکان نے حلف اٹھالیا

December 09, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )تنظیم اساتذہ پشاور کے انتظامی اجلاس میں نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔ مصباح الاسلام مرکزی ناظم مالیات نے نئے ارکان سے حلف لیا اس موقع پر صدر ضلعی سکندر خان یوسفزئی اور سیکرٹری ضلع منیب الرحمن موجود تھے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پرائمری اساتذہ کے ساتھ اپ گریڈ یشن کا وعدہ پورا کریں تاکہ اساتذہ دل جمعی کے ساتھ نونہالان قوم کی تربیت پر توجہ مرکوز کر سکے