تناول کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ریونیو دربار کا انعقاد

December 09, 2022

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق لوگوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی میں آسانی اور شفافیت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ریونیو درباروں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہےاس سلسلے میںریونیو سے متعلق تحصیل لوئر تناول کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ریو نیو دربار کا انعقاد کیا گیا تاکہ ریونیو دربار میں لوگوں کے مسائل کو سنا جائے اور موقع پر متعلقہ افسران و محکمہ جات کو مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کی جا ئیں۔ ریو نیو در با ر میںاہلیان تناول نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خصوصا ریونیو معاملات کے حوالے سے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے لوگوں کے مسائل سنے، سوالات کے جوابات دیے اور ریونیو سٹاف کو قانون کے مطابق فوری حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ریونیو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ریونیو سٹاف کی جانب سے لوگوں کو انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل، کاغذات کی درستگی، فردات کا حصول ممکن بنایا گیا۔