شئے گِل اسپاٹی فائے کی مہم ’ایکوئل پاکستان‘ کیلئے ایمبیسیڈر منتخب

December 09, 2022

شئے گِل، فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ شئے گِل آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی مہم ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

شئےگِل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ میں گلوکار علی سیٹھی کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگایا جسے دنیا بھر میں موجود موسیقی کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

گلوکارہ کا انتخاب اسپاٹی فائی کی اس مہم کے لیے بطور’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ منتخب ہوئی ہیں۔

شئے گِل، اپنی گلوکاری کی مہارت سے عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین کرئیٹرزکی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس سے قبل، نازیہ حسن، عروج آفتاب، اور ایوا بی نے بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘جگہ بنائی اور نیویارک سٹی میں ٹائمز اسکوائر کو روشن کیا۔