جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی انٹری، ہر آنکھ ان پر ٹھہر گئی

December 09, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں سجل علی کے بعد ماہرہ خان کی انٹری، ہر آنکھ ان پر ٹھہر گئی۔

ماہرہ خان نے دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ کے 7ویں روز شرکت کی تو ان کا نیلا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے بین الاقوامی فلمی میلے کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس میں ماہرہ خان نے نیلا لباس زیب تن کیا ہوا، ہلکے میک اپ اور سُنہری چین میں ان کی شخصت جاذب نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح یکم دسمبر کو سجل علی کی بین الاقوامی فلم ’واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹِ‘ سے ہوا تھا دس روزہ اس فلمی میلے کا کل آخری دن ہے۔