استاد راحت فتح علی خان 48 برس کے ہوگئے

December 09, 2022

عالمی شہرت یافتہ پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان 48 برس کے ہوگئے۔

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائی۔

ان کی سالگِرہ کے موقع پر میوزک پروڈیوسر سلمان احمد، گلوکار وارث بیگ،اداکار سعود قاسمی، افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ بھی موجود تھے۔

راحت فتح علی خان اب تک کئی ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ اور متعدد ملی نغمے بھی گا چکے ہیں

2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں موسیقی کے شعبے میں اعزازی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا جبکہ وہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں

یاد رہے کہ استاد راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انہیں اپنے والد فرخ فتح علی خان اور چچا نصرت فتح علی خان کے ساتھ بچپن سے ہی قوالی کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔