کورونا مریض خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

December 09, 2022

فائل فوٹو

دنیا بھر میںسیکڑوں لوگوں کی موت کی وجہ بننے والا کورونا وائرس اس بیماری سے بچنے والوں کا پیچھا بھی آسانی سے نہیں چھوڑتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویکسین لگنے کے آغاز کے 2 سال بعد اب بھی امریکا میں تقریباً 3 ہزار افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی خاتون مریض کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ دوران علاج بیہوشی میںاسے خواب میں کالے سانپ دکھائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق مریضہ نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ اس نے خواب دیکھا کہ ڈاکٹر اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 52 سالہ امریکی خاتون کیلی کورونا کے باعث 6 ہفتے آئی سی یو میں گزارنے کے بعد اب دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوگئی ہے۔