کرینہ کپور کی شرمیلا ٹیگور کیساتھ ایک یادگار تصویر

December 09, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنی ساس، اداکارہشرمیلا ٹیگور کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔

کرینہ کپور خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پرشرمیلا ٹیگور کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ہمراہ لی گئی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی ہے۔

اس تصویر میں دونوں ساس بہو سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔

شرمیلا ٹیگور کو اس تصویر میں ہائی نیک کرتا اور موسم سرما کی خوبصورت ٹوپی جبکہ کرینہ کپور کو سیاہ رنگ کے ٹاپ کے ساتھ ٹین پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میری خوبصورت ساس کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

فوٹو، انسٹاگرام

کرینہ کپورخان نے اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر اپنی ساس کے ساتھ اپنے مضبوط رشتے کا ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب، شرمیلا ٹیگور بھی کئی انٹرویوز میں اپنی بہو کے ساتھ محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔

یہاں تک کہ انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ جب ان کے شوہر منصور علی خان کا انتقال ہوا تو کرینہ کپور نے ان کا بہت ساتھ دیا تھا۔

شرمیلا ٹیگور نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں کرینہ کپور کی سب سے زیادہ اچھی بات جو لگتی ہے وہ ان کا ٹھنڈا اور پرسکون رویّہ ہے۔