شاہد آفریدی کی ملتان ٹیسٹ سے متعلق تنبیہ صحیح ثابت ہوگئی

December 09, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملتان ٹیسٹسے متعلق کی گئی تنبیہ درست ثابت ہوگئی۔

شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری ٹیسٹمیچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر لکھاکہ تو لال گیند سے ون ڈے میچ کون دیکھ رہا ہے؟

سابق کپتان نے دونوں ٹیموںکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھاکہ انگلینڈ نے بہت اچھی شروعات کی ہےلیکن اسپنرز حالات بدل سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھاکہ دعا ہے پاکستان میچ جیت کر سیریز کو زندہ رکھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹبولر کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جبکہ اسپن بولر ابرار احمد نے مہمان ٹیم کی ابتدائی 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔