25 سال بعد رستم لاہور دنگل 11 دسمبر کو ہوگا

December 09, 2022

فائل فوٹو

لاہور میں 25 سال بعد رستم لاہور دنگل 11 دسمبر کو ہوگا، ٹائٹل کشتی سائیکلنگ ویلوڈروم میں ہوگی۔

لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہٹائٹل کشتی ہیرا پہلوان اور طیب رضا پہلوان کے درمیان ہوگی۔

مہر اکرم نے کہا ہے کہ رستم لاہور دنگل کی ٹائٹل کشتی کے موقع پر داخلہ فری ہوگا۔

مہر اکرم نے بتایا کہ رستم لاہور کے فاتح کو 1 لاکھ روپے نقد انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنگل کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مہر اکرم کا کہنا تھا کہ رستم لاہور کے بعد رستم پاکستان کا دنگل کرایا جائے گا۔