ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن اچھی، سیریز برابر ہوسکتی ہے، سلمان بٹ

December 09, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سلمان بٹ نے پاکستانی بولر ابرار احمد کو انگلش ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لینے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ ابرار احمد نے بہت ہی شاندار اسپیل کیا تھا، اس مسٹری اسپنر کو انگلش ٹیم کے بیٹرز سمجھ ہی نہیں سکے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ابرار احمد اچھی فارم میں ہیں، انہیں ایک میچ لیٹ کھلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اچھی پوزیشن میں ہے، سیریز برابر ہوسکتی ہے۔