لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ

December 10, 2022

لندن ( نیوز ڈیسک)لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن( ٹی ایف ایل) نے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹرینوں،بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813واقعات رپورٹ ہوئے۔ٹی ایف ایل کے مطابق آگاہی مہم کے باوجود اس سال1067 کے مقابلے میں 1813 واقعات رپورٹ ہوئے، جنسی ہراسانی کے زیادہ تر واقعات رش کے اوقات میں رونما ہوئے۔ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا ہے کہ مہم کے باوجود 50فیصد سے بھی کم خواتین جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ کرتی ہیں، خواتین کے خلاف زیروٹالرنس کی مہم اگلےسال بھی جاری رہے گی۔ٹی ایف ایل نے زور دیا کہ خواتین کی ہراسانی کے واقعات کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کیا جائے، خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے پولیس گشت بڑھایا جا رہا ہے۔