نیٹ فلکس نے ڈاکیومینٹری کیلئے ہیری اور میگھن کو 100 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کیا

December 10, 2022

نیویارک(نیوز ڈیسک)شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی ڈاکیومینٹری سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی ۔یہ ڈاکیومینٹری 6 اقساط پر مشتمل ہے جس کی پہلی تین قسطیں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے ہیری اور میگھن کو اس ڈاکیومنٹری کیلئے 100 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایسا مواد تخلیق کرنا ہے جو معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کرے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس کی یہ بے مثال پہنچ ان کے متاثرکن مواد کو لوگوں تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں ہیری اور میھگن نے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لیز گاربس کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈاکیومینٹری سیریز ’’میگھن اینڈ ہیری‘‘ اس جوڑے کا پہلا پراجیکٹ ہے۔، اس ڈاکیو مینٹری میں برطانیہ کے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں، اہل خانہ اور تاریخ دانوں کے انٹرویوز اور شاہی خاندان کی آرکائیو فوٹیج شامل کی گئی ہیں۔