پرتگال میں طوفانی بارشیں، کئی شہر ڈوب گئے، خاتون ہلاک

December 10, 2022

لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال میں طوفانی بارشوں کے باعث دارالحکومت لزبون سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے جبکہ ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان دارالحکومت کے جنوبی علاقے الگاروے کو پہنچا جب کہ سیلابی ریلے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔لزبن میں سڑکیں، ٹنل، ریلوے اسٹیشن، تھیٹر، اسپتال اور ایئر پورٹ سمیت متعدد مقامات ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔متاثرہ علاقوں کے بلدیہ حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔