ترکیہ کی دفاعی ضروریات پوری کریں گے، امریکا

December 10, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکیہ نیٹو کا اہم اتحادی ملک ہے ، لہٰذا ہم اس کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور استعداد کو بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نیٹو کا وہ اتحادی ملک ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔دونوں صدور کی ملاقات کے بعد اس موضوع پر کانگریس میں بھی مشاورت کی گئی تھی۔