سینیگال کے پارلیمان میں ارکان گتھم گتھا ہوگئے

December 10, 2022

ڈاکار (نیوز ڈیسک ) افریقی ملک سینیگال میں پارلیمان کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں کسی معاملے پر بحث ہوئی اور پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن جماعت کے رکن نے خاتون رکن کو زوردار تھپڑ جڑ دیا،جس پر دیگر ارکان میدان میں اْتریں اور کرسیاں اٹھاکر ایک دوسرے کو مارتے رہے۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے خاتون سے بدسلوکی کی مذمت کی جارہی ہے۔