پی ایچ ایف اکاؤنٹ میں بے ضابطگیاں، وزارتی کمیٹی کا اظہار عدم اطمینان

December 10, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لئے حکومت نے ایف آئی اے سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے پچھلے دس سالوں کے دوران حکومت کی مالی مدد اور دیگر حوالے سے جمع ہونے والی رقم کے حساب کتاب سے حکومت مطمئن نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تین وفاقی وزراء پر مشتمل ہائی پرو فائل کمیٹی نے بھی فیڈریشن کی کار کردگی اور دیگر معاملات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف تھے ۔معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے انکوائری کیلئےایف آئی اے رجوع سے کرنے کی حمایت نہیں کی تھی۔27 اگست 2015 سے 14 مئی 2022 تک فیڈریشن کے اکاؤنٹ کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے گا۔