ابرار کے گھر پر جشن، والد، بھائی خوش، چاہنے والوں میں مٹھائی تقسیم

December 10, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی ) جہانگیر روڈ پر اسپنر ابرار احمدکی رہائش گاہ پر جشن سماں ہے، چاہنے والوں سمیت رشتے داروں نے لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ ان کے والد نور اسلام کا کہنا تھا کہ ابرار نے ملتان ٹیسٹ یادگار بنادیا، بہت خوش ہوں کہ ابرار نےنام روشن کردیا۔ میں پہلے تو یہی کہتا تھا کہ تمھیں موقع کیوں نہیں ملتا لیکن اب ابرار نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔ بھائی شہزاداختر کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار کی شاندار پرفارمنس پر ہم سب کو فخر ہے۔