ملتان اسٹیڈیم 10 سالہ لیز پر کرکٹ بورڈ کے حوالے

December 10, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی دس سالہ لیز کا معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے پر پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کئے ۔معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کو ہوئی۔