مولانا فضل الرحمٰن نے جی او آر کالونی میں نماز جمعہ پڑھائی

December 10, 2022

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جی او آر کالونی کی جامع مسجدمیں نماز جمعہ پڑھائی اور خطبہ دیابعدازاں جمعیت کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان کی جانب سے استقبالیہ دیا گیااس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفورحیدری صوبائی امیر مولانا عبد الواسع مرکزی ترجمان اسلم غوری صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور قائدین بھی موجود تھے۔