منظور پشتین کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

December 10, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتیں کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ منظور پشتین صرف پشتونوں کی نہیں لاکھوں ہزراوں محکوم قوموں کے دلوں کی آواز اور سربراہ ہے۔ ان جیسے لیڈر کی بلوچستان میں پابندی حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے اور کسی بھی ملک کے شہری کے گھومنے پھرنے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت عوامی جدوجہد سے خوف زدہ ہیں راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اخباری بیان کے منظور پشتون کو بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بار میں خطاب کا دعوت دیتے ہوئے کہاہےکہ منظور پشتین بار سے خطاب کا دعوت قبول کرلیتے ہے تو ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ منظور پشتین سمیت کسی بھی سیاسی کارکن کی کسی بھی جگہ جانے پر پابندی خلاف آئین ہے صوبائی اور وفاقی حکومت فوری طور پر ان پابندی کے فیصلے کو واپس لیں۔