پارٹی کو فعال کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے‘ اے این پی

December 10, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ،ملک تاج، ثناءاللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری نذر علی پیرعلیزی ،شان عالم کاکڑ نے کہاہے کہ پارٹی کو کوئٹہ میں فعال کرکے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے چشمہ اچوزئی میں بنیادی یونٹوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چشمہ اچوزئی یونٹ کے صدر شہباز خان جنرل سیکرٹری غلام نبی کاکڑ، سمنگلی روڈ یونٹ کے صدر آصف خان بازئی خلجی یونٹ صدر عبداللہ خلجی جنرل سیکرٹری نعمت اللہ خلجی کلی فاضل آباد، نوحصار شمس الدین یونٹ کے صدور سے عہدے کا حلف اٹھایا مقررین نے کہا کہ پشتون معاشرہ امن محبت رواداری مہمان نوازی تحمل اوربرداشت کا مجموعہ رہا ہے بدقسمتی سے آج معاشرے میں بگاڑ پیداکیاجارہاہے۔