کوئٹہ میں ہلکی بارش‘ آج موسم سرد اور خشک رہے گا

December 10, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور گردو نواح میں جمعہ کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوئی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت05، گوادر14،قلات صفر،تربت16،سبی09اور نوکنڈی میں 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج ہفتہ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔