حکمرانوں نے غریب مٹاؤ پالیسی پر عمل شروع کر دیا‘ جمعیت ن

December 10, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آئے روز کمی کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے کیلئے کمر کس لی ہے، غریب مٹاؤمک مکا پالیسی سے ملک میں محنت کش اورمزدورں کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دےاورمہنگائی کو کنٹرول کرے۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی مسلط پالیسیوں سے ملک کو نجات دلاکر اپنی معاشی پالیسیوں سے معیشت کو مستحکم کریں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ملک کے عوام کو بھی ریلیف دیا جائے عوام کا مزید استحصال نہ کیا جائے۔