ڈیلی میل کی شہبازشریف سے معافی سچ کی فتح ہے‘ ن لیگ کوئٹہ

December 10, 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر ارباب اقبال کاسی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے پارٹی صدر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف سے معافی مانگنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ ان کی توجہ ملک کی تعمیروترقی نہیں بلکہ سیاسی مخالفین تھے جس کا واضح ثبوت وزیراعظم شہبازشریف پر لگائے الزامات ہیں۔ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف پر لگائے الزامات پر معافی مانگ کر نیازی کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کی خوشی میں صوبائی سطح پر نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔