نواں شہر چوک فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

December 10, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں نواں شہر چوک پر ہونے والی فائرنگ اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ چہلیک میں 14 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ کر لیا گیا، دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دو پولیس اہلکار جعفر ، آفتاب اور ایک راہ گیر نعمان زخمی ہوئے، کئی گاڑیوں قریبی پٹرول پمپ کو بھی نقصان پہنچا۔