ڈھائی ارب روپے کا فراڈ ریفرنس، 6 ملزمان بری

December 10, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کی جج منور سلطانہ نے ڈھائی ارب روپے کے فراڈ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے ریفرنس میں6ملزمان کو بری کردیا، بری ہونے والے افسران میں مظفر صدیقی، محمد شکیل، محمد افضل، وقاص احمد، سرور خان اور آصف صدیقی شامل ہیں، وکیل صفائی نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی اصل دستاویزات جو پیش کئے گئے، نیب نے اصل کی بجائے نقول پر مشتمل شواہد جمع کروائے، نیب نے نہ آڈٹ رپورٹ پیش کی نہ فرانسک کروایا، کسٹم حکام کی رسیدیں بھی پیش نہیں کی گئیں، ملزمان ایک بے بنیاد الزام میں 7سال سے قید ہیں بری کیا جائے، نیب کے مطابق نیشنل بینک ایئرپورٹ برانچ کے منیجر مظفر زبیری سمیت 6ملزموں کو2015میں گرفتار کیا گیا تھا۔