اعظم سواتی کے خلاف مقدمات، سندھ حکومت و دیگر کو نوٹس جاری

December 10, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں درج 6 مقدمات کے اندارج سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست کی سماعت پر جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، 5 مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے، عدالت نے متعلقہ ایس ایس پیز سے درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔