ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

December 10, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دور ے کے حوالے سے اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے اور ٹریفک،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن کے عہدیداران، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی اور کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیاجبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔